مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔
امریکہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔
News ID 1862320
آپ کا تبصرہ